ہندوستانی پرچم کے بعد امیزان نے مہاتما گاندھی کی تصوئیر والی بیچ سینڈل فروخت کررہاہے

نئی دہلی : ہندوستانی پرچم کا واقعہ ختم ہونے کے ساتھ ‘ وزیر امور خارجہ سشما سوارج کو متعدد شکایتیں موصول ہوئیں کہ امیزان مہاتماگاندھی کی تصوئیر والی فلپ فلاپس فروخت کررہا ہے۔

چند ایک ٹوئٹر استعمال کرنے والوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ سشما سوارج سے شکایت کی کہ امریکی سائیڈپر امیزان مہاتماگاندھی کی تصوئیروالی بیچ سینڈل فروخت کررہا ہے۔

امیزا ن کی پوسٹ کے مطابق’’ کیفے پریس۔ گاندھی فلپ فلاپس‘ فلپ فلاپس’ فنی تہونگ سینڈل‘ بیچ سینڈل‘‘ جس کی قیمت 16.99امریکی ڈالرس رکھی گئی ہے۔

قبل ازیں اسے ہفتے امیزان کینڈا کی جانب سے ہندوستانی پرچم والے ڈور میاٹس کی ان لائن فروخت کی شکایتیں وصول ہونے کے بعد سشما سوارج نے متعلقہ ای ریٹیلر سے مذکورہ ڈور میٹس سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگنے کو کہاتھا اور ایسانہ کرنے پر امیزان کے کسی بھی ملازمین اور عہدیدار کو ہندوستانی ویزا دینے سے انکا ر بھی

کردیاتھا۔برہمی کے عالم میں دئے گئے پیغام کو قبول کرتے ہوئے امیزان نے ہندوستانی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی مانگی اور کینڈین ویب سائیڈ سے اپنے پراڈکٹ واپس لیتے ہوئے سشما سوارج کو اس سے واقف بھی کروایا۔