کلکتہ:چیف منسٹر ویسٹ بنگال اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے جمعرات کے روز کہاکہ اگر بی جے پی کے سینئر لیڈر ورکن پارلیمنٹ ایل کے اڈوانی کو صدرجمہوریہ ہند بنایاجاتا ہے تو انہیں بہت خوشی ہوگی۔
تاہم ‘ بی جے پی کی جانب سے اڈوانی کو امیدوار بنانے پر ان کی پارٹی کی مدد کے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انہوں نے صاف طور پر انکاکردیا۔
انہو ں نے کہاکہ ’’ میں اڈوانی جی کا احتریم کرتے ہوں کیونکہ وہ ایک سینئر سیاست داں ہیں۔ مجھے بہت خوشی ہوگی اگر وہ صدر جمہوریہ ہند بنائے جاتے ہیں تو۔
انہو ں نے مزید کہاکہ اگر شسما سوارج یا پھر پرنب مکرجی کو دوبارہ صدر جمہوریہ بنایاگیا تب انہیں خوشی ہوگی‘‘۔اڈوانی کے متعلق پارٹی موقف کے متعلق پوچھنے پر انہوں نے کہاکہ’’ سیاسی حالات پر اس کا انحصار ہے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کون ملک کے بہتر رہے گا‘‘۔
تاہم بنرجی نے کہاکہ اگلے صدرجمہوریہ کے انتخاب پر تبصرہ عجلت ہوگی ۔ صدرجمہوریہ کا الیکشن جولائی میں ہوگا۔