ہریانہ منسٹر کو راہول گاندھی نیپا وائیرس دیکھائی دیتے ہیں۔

ہریانہ۔ ہریانہ کے کابینی وزیر انل وج نے منگل کے روز راہول گاندھی کا تقابل نیپا وائیرس سے کرکے ایک نیاتنازع کھڑا کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ’’ راہول گاندھی نیپا وائیرس کی طرح ہیں‘ جہاں پر بھی پارٹی ان سے جڑتی ہے وہاں پارٹی ختم ہوجاتی ہے‘‘۔

مجوزہ2019کے لوک سبھا انتخابات کے تیار کئے جارہے کل جماعتی اتحاد کے متعلق انہوں نے دعوی کیا ہے کہ اس کا کوئی اثر نہیں پڑیگا۔

انہوں نے کہاکہ ’’ یہ ( پارٹیاں) ایک ساتھ( اتحاد) میں آنے کی کوشش کررہی ہیں مگر وہ ختم ہوجائیں گی۔

اس طرح کے تنازعات انل وج کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔

سابق میں انہوں نے کہاتھا کہ راہول گاندھی کا بطور کانگریس پارٹی صدر بننا وزیر اعظم نریندر مودی ’’ کانگریس مکت‘‘ بھارت بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

فلم ’’ پدماوت‘‘ میں رانی پدماوتی کے غلط انداز میں پیش کرنے پر دیپکا پدوکون اور سنجے لیلی بھنسالی کاسرکاٹ کر لانے والے کے لئے دس کروڑ روپئے کا سال کے اوائل میں اعلان کرتے ہوئے بھی انل وج نے ایک تنازع کھڑا کردیاتھا