حیدرآباد۔حیدرآباد کے مضافاتی علاقے کوکٹ پلی میں سڑ ک پر کھڑی لاری کو زائلو کار کی ٹکر کے واقعہ میں ایک شخص کی موت اور چار لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
مذکورہ کار میں سوار پانچ لوگ کار میں بیٹھ کر گنیش وسرجن جلوس میں شرکت کے لئے جاری رہے تھے۔کوکٹ پلی پولیس کا کہنا ہے کہ رام گیری وینو عمر34سال اس حادثے میں موقع پر فوت ہوگئے۔
ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق وینو کے سر پر گہرے زخمی اور متعدد مار لگے تھے۔دوسرے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ متوفی کاتعلق بورابنڈہ علاقے سے تھا وہ ایک ڈرائیور کا کرتاتھا۔ وینو ڈرائیور کی بازو والی سیٹ پر بیٹھاتھا جب کار حادثے کاشکار ہوئی۔
کوکٹ پلی کا کہنا ہے کہ ’’ کار میں سوار مسافرین بالا نگر سے آرہے تھے اور ائی ڈی ایل جھیل کی طرف روانگی پر تھے۔ ڈی مارٹ کے قریب سے انہوں نے یوٹرن لیا اور کچھ فاصلے پر جاکر لاری کو ٹکر ماردی‘‘۔
افیسر کا کہنا ہے کہ تمام ساتھی ایک جگہ پر جمع ہوکر وہا ں سے گنیش وسرجن جلوس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیاتھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار کو دیکھنے سے اس بات کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ کار کافی تیزرفتاری سے چلائی جارہی تھی‘‘۔
کار کا سامنے کا حصہ بری طرح تبا ہ ہوگیا ہے ۔مقامی لوگوں نے حادثے کے بعد فوری طور سے پولیس کو طلب کرلیا۔رام گری کے گھر والوں کی جانب سے دائر کردہ شکایت کے بعد ایک 304اے کا مقدمہ درج کیاگیا ہے