پونے:پچاس سے زائد لوگوں پر مشتمل ہجوم نے ذبیحہ کے لئے گائے لے جانے کے شبہ میں ایک ٹرک کو روکنے کے بعد گاؤ رکشک کی ہی پٹائی کردی۔ انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق واقعہ مہارشٹرا کے ضلع احمد نگر میں واقعہ شیری گونڈا پولیس اسٹیشن میں ہفتہ کے روز پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں چھ لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک لاری ملک وحید شیخ اور ڈرائیو ر راجو فتربھائی سکندر کو انسداد مویشی ایکٹ مہارشٹرا کے تحت گرفتار کرلیاگیا ہے۔گاؤ رکشک پونے کی تنظیم سمستھا ہندو اگاڈی اکھیل بھارتی کرشی گاؤ سیوا سنگھ سے وابستہ تھے۔
رکشکوں کے مطابق شیوشنکر راجندر سوامی کے ہمراہ بارہ لوگوں پر مشتمل ایک ٹیم شری گونڈا تعلقہ پہنچے تاکہ وہ جانوروں کی مارکٹ سے غیرقانونی طریقے سے منتقل کئے جانے والے گاؤئیوں پر نظر رکھ سکیں۔
میڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق شریگونڈا کے انسپکٹر باجی راؤ پوار کے مطابق بیس سے پچیس لوگوں پرمشتمل ہجوم بشمول ٹمپو مالک او رڈرائیوراور مقامی قصابوں نے ورکرس کو گھیر کر ان پر حملہ کردیا۔
بی جے پی کے مرکز میں برسراقتدار آنے کے بعد خود ساختہ گاؤ رکشکوں کے ہاتھوں‘گائے بھکتی کے نام پردلت اور مسلمانوں پر مسلسل حملے کئے جارہے ہیں۔