نئی دہلی: ایک رتبہ ۔ ایک وظیفہ کے مطالبہ پر خودکشی کرنے والے سابق فوجی رام کشن گیروال کے ارکان خاندان کی گرفتاری پر کانگریس قائد راہل گاندھی نے شدید برہمی کا اظہار کیاہے۔
انہوں نے دہلی پولیس کے ایک گروپ سے مخاطب ہوکر کہاکہ تمہیں شرم محسوس نہیں ہوتی ؟ وہ ایک فوجی کا بیٹا ہے اسے تم نے گرفتار کرلیا۔
متوفی رام کشن گیروال کے ارکان خاندان سے ملاقات کے لئے رام منوہر لوہیااسپتال میں داخلے کی کوشش پر راہل گاندھی کو حراست میں لے کر مندر مارگ پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا جہاں پر گیروال کے افراد خاندان کو محروس کردینے پر دہلی پولیس کے عہدیداروں پر کانگریس لیڈر برس پڑیاو ران کی گرفتاری کو شرمناک قررادیتے ہوئے کہاکہ انہیں فی الفور رہاکردینے پر زوردیا۔جب پولیس نے رہائی کی درخواست کو نظر انداز کردیا تو راہل گاندھی چراغپا ہوگئے اور ایک پولیس آفیسر سے دریافت کیا کہ تمہار انام کیاہے؟
https://www.youtube.com/watch?v=2KD0y7AcDGc
کیا تم سمجھتے ہوکہ ایک شہید کے خاندان کو گرفتار کیاجاسکتا ہے‘ کیاتمھیں شرم نہیںآڑی ۔ گیروال کے اراکان خاندان نے الزام عائد کیا کہ وپولیس نہ انہیں زدوکوب کیاجبکہ وہ صدمہ سے دوچار ہیں۔