حیدرآباد۔اتوار کے روز پولیس نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص جسکی عمر30کے قریب ہے جیڈی میٹلہ کے اندر ایک کھلے نالے میں بہہ گیا۔یہ واقعہ ہفتہ کی دوپہر میں پیش آیاتھا ۔
https://www.youtube.com/watch?v=p5_GCh_2r6A
عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ شخص نشہ کی حالت میں تھا اور یا تو غفلت میں گرگیاتھا یا پھر جان بوجھ کر اس نے نالے میں چھلانگ لگائی ہوگی۔
واقعہ پر مشتمل ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا اور ساتھ میں کچھ نیوز چیانل بھی اس خبر کو دیکھایا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص نالے کے بیچوں بیچ بنے ایک مین ہول کے سہارے اس کو بچانے کے لئے نالے میں پھینکی گئی رسی کو پکڑکر باہر آنے کی کوشش کررہا ہے۔
تاہم مقامی لوگوں کے مطابق پانی کے تیز بہاؤ کی زد سے وہ بچ نہیں سکا۔جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ’’ سارے نالے میں تلاشی مہم جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ جہاں پر پانی جمع ہوتا ہے اور کچرے کی نکاسی کی جاتی ہے اس جگہ کی بھی تلاش کی جارہی ہے۔