کرناٹک لوک ایوکتہ جسٹس وشواناتھ شٹی کو ان کے دفتر کے باہر چاقو سے حملہ

بنگلورو۔ کرناٹک لوک ایوکتہ کے جسٹس وشواناتھ پر ان کے دفتر کے باہر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے ‘ واقعہ شٹی کے ایک کیس کی سنوائی کے لئے دفتر روانگی کے دوران پیش آیا۔

چہارشنبہ کے روز کرناٹک لوک ایوکتہ اور اینٹی کرپشن کے نگران کار جسٹس وشواناتھ شٹی پر کے دفتر کے باہر چاقو سے حملہ کیاگیا ۔

 

بنگلور میں ا ن کے دفتر کے باہر تین مرتبہ شٹی پر حملہ کیاگیا۔ابتدائی جانکاری کے مطابق انہیں مالیا اسپتال کے ائی سی یو میں شریک کیاگیا ہے۔

کرناٹک کے وزیر داخلہ رامالنگا ریڈی نے بتایا کہ شٹی خطرے کے باہر شہیں اور ملزم تیجس شرما کو گرفتار کرلیاگیاہے۔پچھلے سال جنوری میں کرناٹک ہائی کورٹ کے سابق جج مسٹر شٹی نے کرناٹک لوک ایوکتہ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ایک ذمہ دار افس کے متعلق سکیورٹی کوتاہی اس وقت سامنے ائی جب چہارشنبہ کے روز شٹی پر قاتلانہ حملہ کیاگیا۔جسٹس شٹی پر ہوئے قاتلانہ حملے کی اصل وجہہ کا اب تک پتہ نہیں چلا ہے۔