ڈاکٹر کفیل کی برطرفی پر سوارابھاسکر نے یوگی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ 

ممبئی:اداکارہ سوارا بھاسکر نے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ کاروائی کے لئے برطرفی کا تماشہ کررہی ہے۔انار کلی آف آرا کی اداکارہ نے کہاکہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ایک ڈاکٹرکفیل کو نشانہ بنایاجارہا ہے جس نے ذاتی طور پر جوکھم اٹھاتے ہوئے لوگوں کی زندگی بچائی۔

ماہر اطفال ڈاکٹر کفیل احمدکو سوشیل میڈیاپر ہیرو کی شہرت حاصل ہورہی ہے جنھوں نے ریاستی حکومت کی نگرانی میں چلائے جارہے بی آرڈی میڈیکل کالج اسپتال ‘ گورکھپور میں بچوں کی جان بچانے کے لئے ذاتی پیسہ خرچ کیاتھا

۔ڈاکٹر کفیل احمد کو برطرف کئے جانے کے بعد اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر کے ذریعہ اپنی برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پرلکھا کہ’’ بہت اچھا! گڈ جاب‘ اتر پردیش حکومت ‘ اس شخص کو برطرف کردیا جس نے تمہاری کوتاہی کو چھپانے کے لئے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی۔ کیایہ آپ کا رام راج ہے؟۔انہوں نے یوپی کے وزیر صحت سدھارناتھ سنگھ کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا۔

ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے سوارا بھاسکر نے بچوں کی صحت کو لیکرکافی تشویش کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے لکھاکہ ’’ یوپی کے وزیرصحت سدھارناتھ سنگھ مہربانی کرکے استعفیٰ دیں‘‘۔

 

ایک دوسرے ٹوئٹ میں سوارا بھاسکر نے کہاکہ ’’ گورکھپور بچوں کا سانحہ غیردفاعی ہے!!!‘‘۔قبل ازیں سوارا بھاسکر نے پچھلے ماہ ہجوم کے ہاتھوں ہلاکتوں اور گاؤ رکشکوں پر امتناع کے لئے ان لائن مہم کی شروعات عمل میں لائی تھی۔اطلاع کے مطابق 70لوگوں کی موت اس سانحہ میں ہوئی جس میں بچے بھی شامل ہیں اور اس کے بعد ملک گیر سطح پر برہمی کا مظاہرہ کیاگیا ۔ان میں سے بیشتر امواتیں مبینہ طور پر آکسیجن کی کمی کے سبب ہوئی ہیں جبکہ اس دعوے کو حکومت نے مسترد کردیا ہے۔درایں اثناء این ایچ آر سی نے اترپردیش حکومت سے اس سانحہ پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ایک نوٹس جاری کی