پونا میں کشمیری صحافی کی پیٹائی‘ حملہ کو پولیس نے کیاگرفتار

پونا۔ پلواماں دہشت گرد حملے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں کشمیریوں ہورہے حملے کا ایک اور واقعہ کے تحت 24سالہ ایک کشمیری صحافی کی پونا میں پیٹائی کی گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک فرد کو گرفتار کیا ہے۔ شروعات میں اس واقعہ کو ’ سڑک کا واقعہ‘ بتانے والی مقامی پولیس نے دو مشتبہ حملہ آوروں کے خلاف جمعہ کے روز مقدمہ درج کیا۔

اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیاگیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ٹریفک سنگل پر ہوئی کہا سنی کے دوران دو لوگوں نے جمعرات کی رات صحافی کی پیٹائی کی۔ پونا میں ایک اخبار میں کام کرنے والے جبران نظیر نے کہاکہ حملہ نے ان سے کہا وہ انہیں واپس کشمیر بھیج دیں گے۔

نظیر نے کہاکہ یہ کوئی منظم حملہ نہیں تھا ۔ جبران کے مطابق تلک روڈ پر رات قریب 10:45کے وقت یہ حملہ کیاگیاجب وہ موٹرسیکل سے گھر لوٹ رہے تھے ۔ انہو ں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن میں بعد میں ان سے معافی مانگی۔ایک پولیس افیسر نے بتایا کہ یہ سڑک پر پیش آیا ایک واقعہ ہے اور پلواماں حملے سے اس کاکوئی تعلق نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ اس واقعہ کے ایک دن پہلے یاوت مال کے ایک کالج میں پڑھائی کرنے والے کشمیری طلبہ پر چہارشنبہ کے روز حملہ ہوا تھا۔

یہ حملہ شیو سینا کے یوتھ وینگ سینا کی اراکین نے مبینہ طور پر کیاتھا۔نظیر نے بتایاکہ انہوں نے معاملے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیاتھا اور پولیس شکایت واپس لے لی ہے۔

بعد میں جمعرات کی شام پونے پولی سنے خود سے دونوں مشتبہ اظہر الدین شیخ اور ڈی لاوت کے خلاف ایک معاملہ درج کیا ۔ سینئرصحافی اشوک کدم نے بتایا کہ شیخ کو گرفتار کر لیاگیا جبکہ لاوت کی تلاش جاری ہے۔