دہلی:پچھلے کئی دنوں سے فرار خاتون جو پندرہ سالوں سے غیر قانونی ہتھیار فروخت کرنے کاکام کررہی تھی کو اتوار کے روزگرفتار کرلیاگیا ہے۔پولیس کے خصوصی دستے نے 14پستول اور14میگزین بھی ضبط کرلئے ہیں۔
دہلی پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق سال2014سے مذکورہ خاتون کو مفرور بتایاجارہا ہے۔
انڈے ٹوڈے کے مطابق مذکورہ خاتون کی شناخت موبائی کی حیثیت سے ہوئی ہے اور دہلی این سی آر علاقے میں ہتھیاروں کی تسکری کیاکرتی تھی۔پولیس نے بتایا کہ اس کو دہلی کے شاستری پارک علاقے سے گرفتار کیاگیا ہے۔
گرفتاری سے بچنے کے لئے ہمیشہ وہ اپنی منزل سے پہلے کے اسٹیشن پر ٹرین سے اتار جایاکرتی تھی۔ مذکورہ عورت کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے او رو ہ اپنے ساتھی کی مدد سے پچھلے پندرہ سالوں سے ہتھیاروں کی تسکری کررہی ہے۔
وہ دہلی کے این سی آر علاقے میں ان ہتھیاروں کو فروخت کرنے کابھی کام کیاکرتی تھی۔دہلی پولیس اس عورت سے پوچھ تاچھ کررہی ہے تاکہ ہتھیار خریدنے والوں کے متعلق جانکاری حاصل کی جاسکے۔