پنجاب کے جرک پور میں 30 فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر شیر کے باڑے میں ایک شخص کود پڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے دو شیروں نے اسے اپنا شکار بنا لیا۔ خبروں کے مطابق واقعہ چھتبیڑ چڑیا گھر کا ہے جہاں شیروں کے حملہ سے بری طرح زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شیروں کا حملہ اس قدر زبردست تھا کہ وہ اس کی تاب نہ لا سکا اور علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ مہلوک شخص کی ہنوز پہچان نہیں ہو سکی۔