فرید کوٹ : ایک ۶۲؍ سالہ ایک شخص کو اپنے ۴۰؍ سالہ بیٹے کے قتل کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ پنجاب کے فرید آباد گاؤں کے ڈبری خانہ گاؤں میں پیش آیا ۔ مجرم کی شناخت چھوٹا سنگھ کے نام سے ہوئی ہے ۔ جس نے اپنے بیٹے راجویندر سنگھ کو مبینہ طور پر تیز تلوار سے قتل کردیا جب وہ اپنے کمرہ میں سور ہا تھا ۔ اس انتہائی اقدام کے بعد قاتل چھوٹا سنگھ نے نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے ایک پلاسٹک کے بیاگ میں ڈال کر گھر کے پاس سے گذر رہے ایک نالہ میں پھینک دیا ۔
پولیس نے بتایا کہ جب ملزم چھوٹا سنگھ نعش کو ٹھکانے لگا رہا تھا پاس میں سورہے چھوٹا سنگھ کے بھتیجہ گر چرن سنگھ کی اچانک نیند سے آنکھ کھل گئی اور اس نے چھوٹا سنگھ کے حرکت کی پولیس کو اطلاع دیدی ۔ مقتول راجویندر سنگھ کے بڑے بھائی راجویر سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ راجویندر سنگھ کی شادی ۱۲؍سال قبل جسویر کور سے ہوئی تھی انہیں دو بچے بھی ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ چھوٹا سنگھ اپنی بہو جسویر سنگھ پر بری نیت رکھتا تھا ۔ وہ اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا ۔
قاتل چھوٹا سنگھ جسویر کور کو فرید آباد میں ایک کرائے کے کمرہ میں رکھ رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ چھوٹا سنگھ جسویر کور سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے راستہ کا کانٹا اس کا بیٹا راجویندر سنگھ تھا جو اس کو ہر حال میں راستہ سے ہٹانا تھا ۔ اس نے منگل کی رات موقع کو غنیمت جان کر راجویندر سنگھ کو بہیمانہ طریقہ سے قتل کردیا او راس کے نعش کے ٹکڑے بھی کردئے ۔ پولیس نے چھوٹا سنگھ کے خلاف دفعہ ۳۰۲( قتل کرنا) او ر۲۰۱ ( جرم کے ثبوتوں کو مٹانا ) کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے ۔