نئی دہلی۔ انڈوایشن نیوز سرویس( ائی اے این ایس) کی جانب سے آر ٹی ائی سے حاصل جانکاری کے حوالے سے کئی گئی سنسنی خیز انکشاف جس میں کہاگیا ہے کہ ایک کواپرٹیوبینک جس کے ڈائرکٹر بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے صدر امیت شاہ ڈائرکٹر ہیں نے نوٹ بندی کے دوران محض پانچ دنوں میں سب سے زیادہ منسوخ شدہ پانچ سواور ایک ہزار کے نوٹ جمع کئے ہیں جس کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ’شاہ زیادہ کھاگیا‘ گشت کرنے لگا۔
اپنے ٹوئٹ میں کانگریس صدر راہول گاندھی نے بھی شاہ کوشدیدتنقیدکا نشانہ بنایا۔راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’’ مبارک ہو امیت شاہ جی ڈائرکٹر احمد آباد ضلع کواپراٹیو بینک جس نے پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں میں تبدیل کرنے کی دوڑ میں انعام اول حاصل کیاہے۔
محض پانچ دنوں میں750کروڑ!ہزاروں ہندوستانی جن کی زندگی نو ٹ بندی نے برباد کردی ‘ آپ کا کامیابی پر سلام ۔ ہیش ٹیگ ’شاہ زیادہ کھاگیا‘
Congratulations Amit Shah ji , Director, Ahmedabad Dist. Cooperative Bank, on your bank winning 1st prize in the conversion of old notes to new race. 750 Cr in 5 days!
Millions of Indians whose lives were destroyed by Demonetisation, salute your achievement. #ShahZyadaKhaGaya pic.twitter.com/rf1QaGmzxV
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 22, 2018
India's leading 'Newspaper" doing fearless journalism by publishing the @AmitShah amassing laundered money from #Demonetisation story on Page 1. Yesterday #ShahZyadaKhaGaya was the story of the Internet.Not even 1 line in 22 pages? #Cobrapost was so right about @vineetjaintimes pic.twitter.com/jKncftYJCi
— Suby #ReleaseSanjivBhatt (@Subytweets) June 23, 2018
https://twitter.com/AtomicBlow/status/1010064831846551554
#ShahZyadaKhaGaya
1. Look at ‘Gujarat’ list in the RTI that exposed Amit Shah. Look at the amounts.
2. Not only Amit Shah, but board of directors of ADCB includes -Yashpal Chudasama. Heard his name in Jay Shah case! Both were chargesheeted in Sohrabuddin Sheikh Fake Encounter pic.twitter.com/UcS6WW54qv— Rachit Seth (@rachitseth) June 22, 2018
Formerly close to PM Narendra Modi & Amit Shah, Sr.Advct & Ex.BJP MLA Yatin Oza claims 2have video recording which prove that all the close associates of Shah since 8th Nov till today are engaged into exchange of old nots at 37% discount #ShahZyadaKhaGaya https://t.co/7Cvgq7OFJM
— Arjun Modhwadia (@arjunmodhwadia) June 22, 2018
منسوخ شدہ نوٹوں کی بھاری مقدار ڈی سی سی بی ایس (ضلع سنٹرل کواپراٹیو بینکوں)نے جمع کی ہے وہ بھی محض پانچ دنو ں میں وہاں پر جہاں بی جے پی کی حکومت ہے بالخصوص گجرات میں۔ سب سے پہلے ائی اے این ایس نے اس بات کی خبر جمعرات کے روز ایک آرٹی ائی کی جانکاری کی حوالے سے دیا اور دعوی کیا کہ 2000میں شاہ اس بینک کے چیرمن تھی اورپھر انہوں نے ’’ بطور ڈائرکٹر اس سلسلے کو جاری رکھا وہ بھی کئی سالوں تک‘‘۔
خبر یہ بھی ہے کہ آرٹی ائی جانکاری منورنجن ایس رائی کی درخواست پر چیف جنرل منیجر جو اپلیٹ اتھاریٹی برائے نیشنل بینک فا راگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ( این اے بی اے آر ڈی) ہے نے دی ہے۔
فیس بک پر بھی بی جے پی صدر کے خلاف صارفین بھدے تبصرے پوسٹ کررہے ہیں۔ ایک جوس جوزن نے لکھا کہ’ھ’ میں کوئی پیشین گوئی کرنے والا تو نہیں مگر ‘ میں اس بات کی قیاس ضرورلگاسکتاہوں کہ یہ اس ملک سے بہت جلدآڑنے والا اگلا پرندہ ہوگا‘ جس طرح مودی کے دیگر ساتھیوں نے کیا ہے‘‘۔
صارف تومبیدرا مودی نے لکھا کہ’’ سات سو پچاس کروڑ محض پانچ دن میں۔ اگر پانچ روزتک کوئی بینک بارہ گھنٹے بھی کام کرتا ہے تو عام طور پر 12.5کروڑ ہی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
اس کا مطالب ہے اگر بینک ایک لاکھ کے ڈپازٹ کو منظوری دیتی ہے تو یومیہ اساس پر بینک 1250کسٹمرس سے رقم جمع کررہا تھا۔ کیابات ہے ! یہ صرف امیت شاہ کے بینک میں ہی ممکن ہے!‘‘جاکیب جارج نے تبصرہ میں لکھا کہ ’’ یقیناًنوٹ بندی بی جے پی کی شاندار پہل تھی ۔ مگر افسوس1.3ملین اس ملک کے شہری نوٹ بندی سے متاثر ہوئے‘‘۔
ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کے وکیل سنجے ہیگڈے نے لکھا کہ’’ من موہن سنگھ منظم لوٹ اور قانونی طریقے کی دھوکہ دہی پر درست تھے‘‘۔
جہدکار تیستا ستلواد نے تبصرہ کیا کہ ’’ نوٹ بندی کا فائدہ کس کو ہوا ؟ یومیہ اساس پرکام کرنے والو ں کو نہیں ہوا‘ چھوٹی ٹکسٹائیل یونٹ کو بھی نہیں ہوا ‘ نہ تو بنارس ساڑی تیار کرنے والے اور فروخت کرنے والوں کو ہوا ۔نوٹ بندی کے بعد الیکشن میں سب سے زیادہ کس نے خرچ کیا؟ کونسی پارٹی؟ ایم ایل ایز او رکارکنوں کی خریدی کی؟ کس نے میڈیا کو اپنے اسٹوریز ہٹانے کے لئے مجبور کیا؟‘‘۔