انقرہ-ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان اتوار دیر رات فوجی، سفارتی، شام سے امریکی فوج ہٹانے اور دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر کاروبار اور تعاون پر اتفاق رائے ہوا۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے مسٹر اردوغان کے ساتھ اتوار کی رات طویل اور مفید بات چیت کی، اس دوران انہوں نے دو طرفہ تجارت اور شام سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے پر وسیع تر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‘‘میں نے ترکی کے صدر کے ساتھ ایک لمبی اور ضروری بات کی۔
ہم نے آئی ایس آئی ایس، شام میں باہمی مداخلت اور امریکی فوج کے ہٹائے جانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ ہم نے دو طرفہ تجارت پر وسیع تر تبادلہ خیال بھی کیا’