ممبئی:پاکستان کی سلجھی ہوئی اداکارہ ماہیرا خان کے لئے بالی ووڈکنگ خان کے ساتھ پریس کانفرنس کو مخاطب کرنے کا خواب پورا ہوا۔
Here's looking at you kid'.. #Raees @iamsrk @ritesh_sid @Nawazuddin_S pic.twitter.com/FNjKIPDhRP
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 3, 2017
جمعہ کے روز ماہیرا خان ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پاکستان سے پریس کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا جو فلم بالی ووڈ کی کامیاب فلم ’رائیس‘ کی ورلڈ وائیڈ کامیابی پر منعقد کی گئی تھی۔
#WATCH Live via ANI FB: Actor Shah Rukh Khan addressing media after the success of his movie 'Raees' in Mumbai https://t.co/3mo97GEPcV
— ANI (@ANI) February 3, 2017
مذکورہ کانفرنس میں شاہ رخ خان کے ساتھ رتیش سیدوانی اور نواز الدین صدیقی بھی موجود تھے۔ماہیرا سے جب پوچھا گیا کہ بالی ووڈ کنگ آف رومانس کے ساتھ کام کرنے کا ان تجربہ کیسا رہا تب ‘ ماہیرا نے کہاکہ میرے لئے یہ ’’کسی خواب کی تکمیل سے کم نہیں ہے ‘‘جس کی وہ ساری زندگی حفاظت کریں گی۔
پاکستانی اداکارہ نے فلم کی کامیابی پر مسرت کا اطہار کرتے ہوئے کہاکہ’’مجھے فلم کی اتنی بڑی کامیابی کی امید نہیں تھی‘ جو بھی سونچا تھا وہ حاصل ہوا۔مجھے فلم دیکھ کر کافی خوشی ہوئی‘ ہر کردار حقیقی لگ رہا تھا اور ہم سب فلمائی گئے کردار میں فٹ لگ رہے تھے۔
دو نوں ملکوں کے درمیان تنازعات کی وجہہ سے مذکورہ اداکارہ فلم پرموشن میں حصہ لینے سے قاصر رہی تھی اور یہ پہلا موقع ہے کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکارہ فلم کی کامیابی کا جشن منانے کے لئے کسی عوامی تقریب میں حصہ لیا ہے۔۔