ممبئی:شیوسینا کے عثمان آبادکی نمائندگی کررہے رکن پارلیمنٹ رویندر گائیکوڈ پر دومقدمات کے اندراج کے بعد‘ فرضی رپورٹس جس میں حیدرآباد رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی پر حملے کی خبر منظر عام پر ائی۔
زی مراٹھی نے ایک نیوز شائع جس میں ایم ائی ایم کے وارث پٹھان کا فرضی انٹریوویڈیو نشر کیا۔ فرضی خبر میں دعویٰ کیاگیا کہ ایم ائی ایم اور حیدرآباد رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کو شیوسینا ورکر گورکھ گوپال کھرجول ناسک کے رکن پارلیمنٹ کی مدد سے تمانچہ رسید کیا۔
یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ وارث پٹھان نے شیو سینا رکن پارلیمنٹ کی جانب سے ائیر انڈیا عملے کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت انٹرویو دیاتھا جس کو فرضی نیوز کے لئے استعمال کیاگیا۔
درایں اثناء ائیر انڈیا کے عملے کے ساتھ بدسلوکی کے دومقدمات شیوسینا رکن پارلیمنٹ کے خلاف درج کئے گئے۔