ویڈیو۔راہول گاندھی کی وزیر اعظم مودی پر تنقید‘ جی ایس ٹی کو کہا گبر سنگھ ٹیکس

گاندھی نگر۔گجرات میں کانگریس کواس وقت مزید طاقت ملی جب اوبی سی لیڈر الپیش ٹھاکر نے پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ راہول گاندھی نے اسی جلسہ عام میں وزیر اعظم نریندر مودی کو نوٹ بندی او رجی ایس ٹی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’’ گبر سنگھ ٹیکس‘‘ کا نام دیا جس کی وجہہ سے ملک کی اقتصادی ترقی پوری طرح ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔

گاندھی نے بی جے پی صدر امیت شاہ کے بیٹے جئے شاہ کے معاملے میں خاموشی توڑنے کا بھی مودی سے اسرار کیا‘ جن کا کاروبار این ڈی اے حکومت کے مرکز میں برسراقتدار آنے کے بعد مبینہ طور سے16ہزار گنا اضافہ ہوگیا ہے۔اوبی سی لیڈرٹھاکرکی زیر قیادت کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے بی جے پی پر الزام عائد کیاکہ وہ بیش قیمتی لیڈروں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ ناکام ہیں۔

مسٹر گاندھی نے کہاکہ ’’ کیا ہوا8نومبر کے روز؟ مودی جی ٹیلی ویثرن پر ائے اور کہاکہ مجھے 500اور ایک ہزار کی نوٹ پسند نہیں ہے لہذا آج آدھی رات کے بعد سے میں نے فیصلہ لیاہے کہ اس کو بند کردیں۔اور اس کے ذریعہ انہوں نے ایک ہی جھٹکے میں سارے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا۔پہلے دو تین دنوں میں انہیں خود پتہ نہیں چلا کیا انہوں نے کیا کیا ہے۔

اور انہوں نے ممبئی کے ایک اجلاس میں کہاکہ میں نے یہ کردیا‘ پھر پانچ چھ دنوں بعد انہیں انداز ہ ہوگیا کہ جو فیصلہ لیا وہ غلط ہے۔ پھر اعلان کیا کہ اگر میں30ڈسمبر تک کالا دھن واپس لانے میں ناکام رہتا ہوں تو مجھے پھانسی پر لٹکادو‘‘۔مسٹر گاندھی نے جلسہ عام میں موجود عوام سے پوچھا کیاکہ کسان موبائیل فون اور چیک کے ذریعہ کھاد اور بینچ خرید سکیں گے جس کے جواب میں عوام نے کہاکہ ’نہیں‘۔

انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی نے ساری معیشت کو تباہ کردیا۔ اور وہ وہیں پر نہیں رکے اور جی ایس ٹی غریب عوام پر نافذ کردیا۔جی ایس ٹی ہماری سونچ تھی ۔ ہم نے اسے لایاتھا ‘ 18فیصد اور کم فارمس کے ساتھ‘‘۔

انہوں نے فینانس منسٹر ارون جیٹلی پر بھی تنقید کی جنھوں نے کانگریس کی جانب سے ٹیکس کے عمل میں کمی لانے کی تجویز کو ٹھکرادیاتھا۔مگر انہوں نے کہاکہ ہم اسی طرح سے جی ایس ٹی نافذ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔آدھی رات کو نوٹ بندی کا جشن ۔ اور اب جی ایس ٹی28فیصد کے ساتھ اور تین ریٹرنس فارمس داخل کرنے کا عمل۔

انہوں نے کہاکہ ’’اب جی ایس ٹی دراصل گبر سنگھ ٹیکس بن گیا ہے‘‘ ان کا اشارہ شعلے فلم کی مشہور کردار ’’گبر سنگھ ‘‘کی طرف تھا۔گجرات کی ترقی کے دعوؤں کی بھی حقیقت عوام کے سامنے کا لانے کا دعوی کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ ’’ مودی جی میک ان انڈیا کی بات کرتے ہیں۔

ایک ریاست گجرات میں 30لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں۔ ہر روز30,000لوگ ملک کی تجارتی مارکٹ میں شامل ہوتے ہیں مگر 450لوگوں کو ہی ملازمت ملتی ہے‘‘۔ نریندر پٹیلک کے الزامات کاحوالہ دیتے ہوئے گجرات کی بے باک او رانمول آواز کوایک کروڑ کی رشوت کے ذریعہ خریدنے کی کوششیں کی جارہی ہیں مگر نہ تو وہ انہیں روک سکے اور نہ ہی خرید سکے۔