ووٹ دینے کے بعد راہل گاندھی نے دیا ایک بڑا بیان : اس مرتبہ ہارے گی "نفرت "، جیتے کا "پیار "۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کےد وران چھٹے مرحلے میں 12 مئی کو قومی راجدھانی دہلی میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔  ووٹ کرنے کے بعد راہل گاندھی نے صحافیوں سے بات چیت کی ۔ اس دوران راہل نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ پیار جیتنے جارہا ہے۔ ra

راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اس الیکشن میں نفرت کا استعمال کیا ، لیکن کانگریس نے پیار کا سہارا لیا ۔ راہل نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے نفرت کا استعمال کیا اور ہم نے پیار کا ، میرا ماننا ہے کہ پیار جیتنے جارہا ہے۔

کانگریس لیڈر اجے ماکن کے ساتھ بوتھ پر پہنچے راہل نے کہا کہ اس الیکشن میں چار مدعے تھے ، جو ہمارے نہیں بلکہ عوام کے تھے ۔ اس میں بے روزگاری سب سے بڑا ایشو تھا ۔ اس میں کسانوں کی حالت ، نوٹ بندی ، جی ایس ٹی اور رافیل شامل ہیں۔