لکھنو(اترپردیش)َ:ٹووہیلرس چلانے والوں میں سنجیدگی پیدا کرنے کی غرض سے لکھنو پولیسنے پیر کے روز ریاست کے صدر مقام پر ایک نئی تحریک کی شروعات کی ہے جو کچھ اسطرح ہے کہ اگر کسی ٹووہیلر چلانے والے پاس ہیلمٹ نہیں ہے تو اس کو پٹرول بھی نہیں دیاجائے گا۔
یوپی حکومت کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے ایک مقامی شخص نے کہاکہ وہ اس اقدام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس سے ٹووہیلرس چلانے والے بناء ہیلمٹ کے گھر سے نکلنے کا خیال بھی ترک کردیں گے۔
درایں اثناء ایک پٹرول ملازم نے کہاکہ جو کوئی بھی بناء ہیلمٹ کے پٹرول کے لئے آتا ہے ہم اس کو واپس کردے رہے ہیں تاکہ عوام میں ہیلمٹ کے استعمال کے متعلق شعور بیدار کیاجاسکے۔
اس بات کی بھی خبر ہے کہ حکومت نے تمام پٹرول پمپ کو کہہ دیا ہے کہ وہ بناء ہیلمٹ کے آنے والی گاڑیوں کے نمبرات ٹرانسپورٹ انتظامیہ کے حوالہ کردیں۔