حیدرآباد:مسلم سماج کے خلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے کے جرم میں بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف دبیر پورہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان کی شکایت پر یہ مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
اپنے شکایت میں انہوں نے کہاکہ ’’ بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے مدھیہ پردیش کے بھوپال میں واقع بیراگاڈہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز او ربھڑکاؤ تقریر کی جس کو سری رام چیانل ( یوٹیوب) اور دوسرے سوشیل میڈیا پر پر 15اپریل کو پوسٹ کیاتاکہ مذہب کی بنیاد پر انڈیا کے مسلمانوں کو تقسیم کیاجاسکے۔
او راجہ سنگھ نے مسلمانوں کے خلاف حملے کرنے کے لئے اپنے تقریر کے ذریعہ ہندؤں کو اکسانے کاکام کیا ہے ۔
اور گائے ذبیحہ‘ وندے ماترم کا نعرہ لگانے اور رام مندر کی ایودھیا میں تعمیر کے متعلق بات کرتے ہوئے مسلمانوں کو قصور وار ٹھرانے کی کوشش کی ہے‘‘۔دبیر پورہ پولیس نے ائی پی سی کے سیکشن 295 اےکے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔