بنگلورو۔جمعرات کے روز راہول گاندھی نے کہاکہ ان کی ماں دوسرے کئی لوگوں سے زیادہ ہندوستانی ہیں‘ ان کا یہ تبصرہ سونیاگاندھی کو اٹلی کی شہری بتاکر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے لئے ایک جواب سمجھا جارہا ہے۔
مسٹر گاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’’ میری ماں ایک اٹلی کی شہری ہیں مگر انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ ہندوستان میں گذار ا ہے۔
وہ دوسرے کئی لوگوں سے زیادہ ہندوستانی ہیں جنھیں میں جانتا ہوں۔ میری ماں نے اس ملک کے لئے قربانی دی ہے‘ میری ماں نے اس ملک کے لئے تکلیف اٹھائی ہے‘‘۔
مسٹر گاندھی کے یہ بیان اس وقت آیا جب میڈیا کے نمائندوں نے ان سے کچھ دن قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی دی گئی تقریر میں راہول گاندھی کو ’’انگریزی ‘ہندی ‘ یا پھر ان کی مادری‘‘ زبان میں بحث کرنے کا چیالنج کیاتھا۔
راہول نے اپنے تبصرے میں کہاکہ’’ اس طرح کی بیان بازی سے وزیر اعظم کے معیار کی عکاسی ہوتی ہے۔ میں خوش کو اگر وہ اس طرح کے بیانات کے مزے لے رہے ہیں تو‘‘۔
کرناٹک کے انتخابی مہم کے آخری دن گاندھی نے پارٹی کے الیکشن منشور کا بھی ذر کیا اور بھروسہ ظاہر کیاکہ کرناٹک میں پارٹی کی کامیابی یقینی ہوگی ۔چیف منسٹر کرناٹک سدارامیہ اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجو دتھے۔
جمعرات کے روز شام 5بجے انتخابی مہم کا اختتام عمل میں آیا۔مئی12کو ریاست کے 224حلقہ جات میں سے223پر رائے دہی مقرر ہے اور ووٹوں کی گنتی 15مئی کو کی جائے گی۔ایک اسمبلی حلقہ پر بی جے پی کے جیانگر امیدوار بی این وجئے کمار کی موت کے سبب رائے دہی ملتوی کردی گئی ہے