برلن: پرینکا چوپڑا کو برلن میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران ’’غیر مہذیب‘‘ لباس کے استعمال پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا‘ مذکورہ اداکارہ نے ایک روز قبل فوٹو شوٹ کیا اور بھدے فوٹوس ٹرول کے جواب میں اپنے انسٹاگرام پیچ پر شیئر کئے۔
چھوٹی پھولوں کپڑوں کی وجہہ سے 34سالہ اداکارہ کو ان لائن سنگین تبصرہ کو سامنا کرنا پڑا۔ایک سوشیل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ ’ کم سے کم بڑوں کے سامنے مہذب لباس پہنتے او ر جبکہ وہ ہندوستان کے وزیراعظم ہیں‘ تمہیں اپنی ہندوستانی تہذیب کو نہیں بھولنا چاہئے‘‘۔
ایک اور نے لکھا کہ’’ ہوسکتا ہے تم ایک بہت بڑی بین الاقوامی ایکٹر ہو مگر کچھ احترام مودی جی کے سامنے کرنا چاہئے۔ ان کے سامنے بیٹھنے کا تمہار ا طریقہ کو دیکھو‘‘۔ اس ٹرول کے جواب میں پرینکا نے اپنی ایک حالیہ تصوئیر پوسٹ جس تصوئیر میں پرینکا کی ٹانگیں صاف طور پر دیکھی جاسکتی ہے اور اس میں پرینکا کی ماں بھی موجود پے جو اسکرٹ پہنے ہوئے ہے اور کیپشن لکھا کہ ’’لیگس ڈے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مذکورہ کوائنٹاکو اداکارہ فی الوقت جرمانی میں اپنے پہلی ہالی ووڈ فلم ’’ بے واچ ‘‘ کے پرموشن پر ہیں۔ پرینکا نے برلن میں وزیراعظم مودی سے ملاقات کی جب وہ چار ملکوں کے دورے پر تھے۔وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پرینکا نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ شکریہ اس صبح نریندر مودی سر سے ملاقات کرانے کا۔ کتنا حسین پل برلن میں تھا اسی وقت۔