مودی ‘ مسلم خواتین کو تحفظات فراہم کریں: تین طلاق پر امتناع کی تجویز مسترد

رامپور: تین طلاق کے مسلئے پر جاری بحث کے درمیان رامپور جامع مسجد کمیٹی نے اس مسلئے پر مرکز کے موقف کی مخالفت میں دستخطی مہم شروع کی ہے۔
بیان کیاجاتا ہے کہ جامع مسجد کمیٹی نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد نمازیوں کو ایک فارم دیتے ہوئے دستخط حاصل کی۔
اس مسجد کے نائب اما م فیضان خان نے کہاکہ اسلام بنی نوع انسان کی تخلیق نہیں ہے بلکہ قرآن وحدیث کی تعلیمات پر مبنی ہے۔
تین طلاق پر امتناع عائد کرنا مرکز کا ارادہ اسلام کی توہین کے مترداف ہیاس دوران ضلع مفتی قاضی شریعت سیدشاہد علی رضوی نے کہاکہ اگر وہ ( وزیراعظم) کو مسلم خواتین کی فلاح وبہبود کے بارہ میں فی الواقعی فکر مند ہیں تو انہیں سرکاری ملازمتوں میں تحفظات کی فراہمی کا انتظام کریں‘‘۔
رضوی نے کہاکہ انہیں( وزیراعظم )کو انکشاف کرنا ہوگا کہ تمام اعلیٰ ( سرکاری) عہدوں پر صرف اعلی طبقات کی خواتین ہی کیوں تعینات کی جاتی ہیں اور نچلی ذاتوں سے تعلق رکھنے والے خواتین سے ان (اعلیٰ ذات ) سے مساوی سکوک کیو ں نہیں کیاجاتا ‘‘۔