کولکتہ: مغربی بنگال کی چیف منسٹر نے نوٹوں کی منسوخی کے خلاف اپنی شدید برہمی جاری رکھتے ہوئے آج کہاکہ یہ فیصلہ عوام اور بالخصوص محنت کشوں کے لئے ایک بڑا دھکہ ہے۔ ممتا بنرجی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ’’ نوٹوں کی منسوخی عوام کے لئے ایک سنگین دھکہ ہے جس سے بالخصوص محنت کش طبقہ بری طرح متاثرہوا ہے۔کروڑ وں عوام اور محنت کش افراد بے جہت او رناعاقیت اندیشن پالیسی کا شکار ہوئے ہیں‘‘۔
ممتا بنرجی نے گذشتہ روزوزیراعظم نریندر مودی سے دریافت کیاتھا کہ نوٹوں کی منسوخی کے اقدام کے پیش نظرملک میں کتنی جانیں لی جائینگی۔ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیرک اوبرائین کے ایکٹ ٹوئٹر پوسٹ کے جواب میں ممتا بنرجی نے لکھا تھا کہ’’ مودی بابو مزید کتنی جانیں ضائع ہوں گی‘‘۔قبل ازیں ڈیر اوبرائین نے ٹوئٹر پران 95افراد کے ناموں کی فہرست جاری کی تھی ‘ جنھوں نے نوٹوں کی تنسیخ کے فیصلے سے متاثر ہونے کے بعدنقدی کی شدید قلت او راپنی ہی رقومات سے محرومی کے سبب خودکشی کی تھی۔
Sad. 95 people now dead #DeMonetisation Here is a list compiled by State/Name/Cause of Death pic.twitter.com/JptQOIIfmn
— Derek O'Brien | ডেরেক ও'ব্রায়েন (@derekobrienmp) December 12, 2016
You must be logged in to post a comment.