منیش سیسوڈیہ کے دفتر میں ڈکیتی ‘ کمپویٹرس اور دستاویزات کی چوری

نئی دہلی:مشرقی دہلی کی پترپارا گنج اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ کے ونود نگر علاقے میں واقعہ دفتر میں ڈکیتی کا ایک واقعہ پیش آیا۔

جمعہ کے روزپولیس نے بتایاکہ چوروں نے کمپیوٹرس‘ دستاویزات‘ سی سی ٹی وی کیمرہ ڈی وی آر کے علاوہ دیگر چیزیں چوری کرکے فرار ہوگئے۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے بتایا کہ ’’ دفتر کے ریسپشن علاقے سے کچھ سامان چوری ہوا ہے جو دفتر کی تبدیلی کے دوران وہا ں رکھا گیا تھا‘ اور سمجھا جارہا ہے کہ ڈکیتی کاواقعہ پچھلی رات کو پیش آیاہے‘‘۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق’’ چوروں نے دفتر کا قفل توڑ کر اندر داخل ہوئے ‘ اور دو کمپیوٹرس‘ لیٹر پیڈس‘ ہارڈ ڈسک‘ دستاویزات‘ ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈ ‘ سی سی ٹی کیمرہ کے علاوہ دوسری چیزیں بھی چوری کی ہے‘‘۔

پولیس نے بتایا کہ ہمیں چوری کی اطلاع صبح9.20کو ملی جس کے بعد ہم نے موقع واردات پر ایک ٹیم روانہ کی ۔افس انچارج اوپیندر نے کہاکہ ’’ افس میں سامان چوروں طرف بکھر ا پڑا ملا‘ ہم چوری ہوئی چیزوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اوردفتر کل رات 2:30کو مقفل کیاگیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ چوری کے اس واقعہ میں تحقیقات کی جارہی ہے۔