سائبر آباد پولیس نے آج پانچ افراد کو حراست میں لے جن کے قبضے سے منشیات اور ممنوع برانڈس بھی ضبط کئے گئے۔
سرکاری پریس ریلیز کے مطابق تلاشی کے دوران اطلاع ملنے پر سائبر آبا د پولیس ٹیم شمس آباد میں صبح چار بجے کے قریب ایک مشتبہ گاڑی کو روکا جس میں تین لوگ جن کی شناخت مکیش سنگھ‘ ششروتھ او رکرشناکانت کی حیثیت سے کی گئی ہے ان سے تفتیش کے دوران حاصل معلومات کی بناء پر پولیس نے ایک اور گاڑی کو گچی باؤلی کے قریب روکا جس میں مہر چرن اور مادھو نامی شخص سوار تھے۔
‘ایکسٹیسی’، میتھ ایمفیٹامین کے علاوہ دو اور ممنوعہ نشیلی دوائیں جو سمجھا جارہا ہے کہ گوا سے حیدرآباد لائیں گئیں ہیں ان کے قبضے سے ضبط کرلئے گئے۔تفتیش کے دوران مہر چرن نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ ممنوعہ دوائیں اس نے گوا سے پچاس ہزار روپئے میں خریدی ہیں جو ہائی پروفائل لوگوں میں اس کی فروخت کرنی ہے۔
سائبرآباد پولیس گوا سے چلائے جانے والے منظم نشیلی ادوایات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ اور حیدرآباد میں نشیلی ادوایات منتقل کرنے والوں کے درمیان رابطے کی جانچ پڑتال کررہی ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے پانچ افرا د سے پولیس پوچھ تاچھ کررہی ہے تاکہ واقعہ کی تہہ تک پہنچ سکے۔