سانگلی( مہارشٹرا)۔پولیس نے کہاکہ راج ٹھاکرے کی ایم این ایس پارٹی کے مشتبہ کارکنوں نے غیر مراٹھا فیکٹری ورکرس پر حملہ کیا ہے۔
مذکورہ علاقائی پارٹی کپواڑہ علاقے میں مہارشٹرا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام قائم کئے گئے یونٹس میں مقامی لوگوں کو ملازمت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پچھلی رات کو ویسٹرن مہارشٹرا میں پیش ائے حملے میں ملوث سات لوگوں کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا ہے۔
افیسر نے کہاکہ مہارشٹرا نو نرمان سینا( ایم این ایس)کارکنوں کے گروپ نے شمالی ہند کی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کچھ ملازمین کو اس وقت روکا جب وہ اپنے کام ختم کرکے گھر واپس لوٹ رہے تھے اور ان کے ساتھ زیادتی بھی کی۔
کپواڑہ کے مذکورہ صنعتی علاقے میں مختلف فیکٹریاں بھی قائم کی گئی ہیں۔انسپکٹر اے ایم کدم نے کہاکہ ایم ائی ڈی سی پولیس اسٹیشن میں متاثرین کی شکایت پرسات افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ حملہ آوروں کے خلاف ائی پی سی کے سیکشن 323‘341‘504کے تحت مقدمہ در ج کیاگیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=OvjBNIPLQlA