کلکتہ : بڑے کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کے سائے میں برسراقتدارترنمول کانگریس نے آج مغربی بنگال کے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے لوک سبھا کی دو اور اسمبلی ایک سیٹ پر فتح حاصل کی۔
صدر ترنمول کانگریس ممتا بنرجی نے اسے بڑے کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف ’’عوامی انقلاب‘‘ کانام دیا ہے۔سی پی ائی ایم امیدوار جس نے2014میں4.7لاکھ ووٹ لئے تھے اس بارصرف82ہزار ووٹوں تک محدود رہ گئے جبکہ بی جے پی نے گذشتہ میں 88ہزار ووٹ حاصل کئے تھے اس بار1.9لاکھ ووٹ حاصل کرسکی۔
تاہم 7اسمبلی حلقو ں اور ایک لوک سبھا نشست پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے برسراقتدار ترنمول کانگریس نے شاندار فتح حاصل کی ہے۔ضمنی انتخابات سے اشارہ ملتا ہے کہ بائیں بازو اور کانگریس محاذ ریاست میں تیزی سے اپنا اسر کھوتے جارہے ہیں۔
لیکن بی جے پی کے سیاسی اثرورسوخ میں اضافہ ہورہا ہے۔ جیسا کہ لوک سبھا نشست کے لئے محصلہ ووٹوں میں ماضی کی بہ نسبت اضافہ سے نشاندہی ہوتی ہے۔