مصرمیں بم حملے کے بعد پولیس کا کریک ڈائون

غزہ- مصر کے زیرِ انتظام علاقے غزہ میں سڑک کنارے بم حملے کے بعد مصری پولیس نے کریک ڈاون میں 40مبینہ جنگجو مار دیے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں سیاحوں کی ایک بس سڑک کنارے بم کی زد میں آنے کی وجہ سے تین ویت نامی سیاح جب کہ ایک مصری گائیڈ جاں بحق ہو گئے تھے،

جس کے بعد مصری پولیس نے علاقے میں کریک ڈاون کیاجن کے دوران پولیس نے مبینہ طور پر 40جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا۔مصری وزارتِ داخلہ کے مطابق بم حملے اہرام کے لیے مشہور علاقے غزہ اور آشوب زدہ جزیرہ نمائے سینا میں کیے گئے۔

مصری وزارتِ داخلہ کے مطابق تیس جنگجوغزہ کے علاقے میں دو چھاپوں کے دوران مارے گئے جب کہ دس انتہا پسند شمالی سینا میں مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگجوئوںکے خلاف کارروائیاں معلومات ملنے کے بعد کی گئیں، جنگجو ریاستی و سیاحتی اداروں اور چرچز پر مسلسل حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔

حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیشنل سیکورٹی کو اطلاع ملی کہجنگجوئوںکا ایک گروپ ریاستی اداروں بالخصوص معاشی اداروں، سیاحت، مسلح افواج، پولیس اور عیسائیوں کی عبادت گاہوں پر شدید حملوں کی سیریز کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ جمعے کی شام کو غزہ اہرام کے قریب ضلع الحرم میں سڑک کنارے نصب بم کی زد میں سیاحوں کی ایک بس آ گئی تھی۔