نظام آباد: ایم ائی ایم پر اترپردیش انتخابات میں مسلم ووٹوں کی تقسیم کا الزام عائد کرتے ہوئے ‘ اے ائی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے اتوار کے روز کہاکہ یہ مجلس اتحاد المسلمین سربراہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی صدرامیت شاہ سے رشوت لی ہے۔
انہوں نے دعوے کے ساتھ کہاکہ’’ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مسٹر اویسی نے بہار انتخابات سے قبل بی جے پی صدر امیت شاہ سے 400کروڑ لئے تھے اور یہی بات اترپردیش انتخابات میں بھی دہرائی گئی ہے‘‘۔
مسٹر سنگھ نے زوردیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایم ائی ایم ہر الیکشن میں اپنے امیدوار مسلم ووٹوں کی تقسیم کے لئے اتارتی ہے ۔
عوام سے کانگریس کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسٹر اویسی قابل بھروسہ نہیں ہے۔انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ کانگریس اقلیتوں کے مفادات کی حفاظت کی ہے۔