مسلمانو ں پر حملے کا منصوبہ بنانے والے دس لوگوں کی فرانس میں گرفتاری

پیرس۔ داخلی وزیر جیراڈ کولامب نے کہاہے کہ فرانس کے مخالف دہشت گرد دستے نے دائیں بازو کے مشتبہ گروپس کو ملک میں مسلم کمیونٹی کے خلاف بدسلوکی انجام دینے کی تیاری کے شبہ میں گرفتار کرلیاہے۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق کولامب نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر لکھا کہ’’ مشتبہ سرگرمیوں کے پیش نظر دائیں بازو شدت پسند گروپ کے کچھ لوگوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے‘‘۔

تحقیق کرنے والے ایک قریبی ذرائع کے حوالے سے لی پرسین نیوز پیپر نے خبر دی ہے کہ 14جون کے روز ہفتہ کے آخری روز تحقیقات کے دوران شدت پسندوں کے دائیں بازو گروپ سے تعلق رکھنے والے دس لوگوں کو پیرس ‘ کورسیا جزیرہ اور مرکزی شہروں میں دھاووں کے دوران گرفتار کرلیاگیا ہے جو مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے منصوبے کیاتھا۔

اخبار کی خبر کے مطابق 32سے 69سال کی عمر کے مذکورہ مشتبہ لوگ مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لئے پرتشدد حملے کے منصوبہ پر کام کررہے تھے‘‘۔

دس لوگوں میں ایک ریٹائرڈ پولیس افیسر بھی شامل تھا جس کے متعلق پولیس کو عدم معلومات کی بناء پر اسکو96گھنٹوں کی تحویل میں رکھا گیا۔