ماتھرا:بیف لے جانے کی شبہ میں ایک اور شخص کی موت دوزخمی

ماتھرا: ایک مقامی ٹرین میں سفر کررہے شخص جمعہ کے روز بیف رکھنے کے شبہ میں مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کرکے ہلاک کردیاگیا۔پولیس نے بتایا کے متوفی کے ساتھ اس کے رشتہ کے دوبھائی بھی موجود تھے جس اس حملے میں شدید طور پر زخمی بھی ہوگئے۔

ایچ ٹی کے مطابق پولیس نے کہاکہ ہریانہ کے بلب گڑ کے ساکنان نے دہلی کے تغلق آباد سے عید کی خریداری کی اور جب وہ واپس گھر لوٹ رہے تھے تو جمعرات کی شام کو گوشت کو لیکران میں اور دیگر لوگوں میں گرما گرم بحث پیش ائی۔

اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کے وعدے پر دہلی پولیس ایک عہدیدارنے کہاکہ’’ جب وہ لوگ گھر واپس لوٹ رہے تھے تو ان کی گوشت کو لیکر ساتھی مسافرین کے ساتھ تکرار ہوئے‘ اور بحث اس قدر بڑی ان لوگوں نے چاقو سے حملہ کردیا۔

زخمیوں کو اسپتال لے جایاگیا جہا ں پر ایک کی موت واقعہ ہوگئی‘‘۔سال2014کے بعد دائیں بازو تنظیموں کے حامیوں کے لئے گائے کا بحث کا موضوع بن گئی ہے۔

ملک کی ترقی تو ایک طرف بے قصور لوگوں کے ساتھ مارپیٹ‘ انہیں بے رحمی کے ساتھ پیٹ کر ہلاک کردینا ان گاؤ رکشکوں کے لئے روز کے سماجی اصلاحات بن گئے ہیں۔