لکھنو:اترپردیش کی لکھنوپولیس نے وکاس نگر علاقے سے جعلی نوٹوں کا دھندکرنے والے گروہ کی دوخواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے تقریباً ایک لاکھ79500روپئے کے جعلی نوٹ برآمد کئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے ااجک یہاں بتایا کہ کل رات وکاس نگر علاقے میں کرائم برانچ نے اطلاع ملنے کی بنیادپر ماما لائن چوراہا کے قریب ٹریک پر تھیلے لئے کھڑے محمد خالد نامی شخص کو پکڑا ۔
تلاشی لینے پر اس کے تھیلے سے 2000روپئے کے 26جعلی نوٹ اور500کے 255نوٹ یعنی ایک لاکھ79500روپئے برآمد کئے ۔ علی گنج سیکٹر 32میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیاجہاں بڑی تعداد میں ادھوے چھپے نوٹ ایک پرنٹر دولیپ ٹاپ وغیر ہ برآمد کئے گئے ۔
موقع پر موجود ریتو ترپاٹھی او رونیتا پانڈے کو خاتون پولیس نے پکڑلیا۔ گومتی نگر کی رہنے والی دونوں خواتین جعلی نوٹ تقسیم کرنے کاکام کرتی تھیں۔پولیس ان لوگوں کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں پتہ لگارہی ہے۔
جعلی نوٹوں کا دھندہ کرنے والے گروہ کو پکڑنے پر سینئر پولیس سپریڈنٹ منزل سینی نے پولیس پارٹی کو انعام دینے کا اعلان کیاہے۔