نئی دہلی:ریچارج مراکز پر لڑکیوں کے نمبرات فروخت کئے جارہے ہیں جن کے قیمت لڑکیوں کے خوبصورتی پر منحصرہے
۔اترپردیش پولیس نے ایسے موبائیل ریچارج مراکز کا انکشاف کیا ہے جہاں پر اس قسم کے واقعات رونما ہو رہے ۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق
مذکورہ دوکاندار 50سے لیکر500روپئے تک لے رہے ہیں’’ جس کا انحصار جس لڑکی کا موبائیل فراہم کیاجارہا ہے اس کی خوبصورتی پر ہے‘‘اور نمبر حاصل کرنے والے شخص پھر لڑکیوں کو فون کرکے ’’ دوستی ‘‘ کی پیشکش کررہے ہیں۔
مذکورہ ریاکٹ کا انکشاف اس وقت ہوا جب پولیس کے ہلپ لائن نمبر1090پر اس کے متعلق متعدد شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔