بنکاک:اداکارہ لنڈسی لوہان نے جواسلام کامطالعہ کررہی ہیں نے برکینی ( یعنی خواتین کے ایسا سوئمنگ ڈریس جس سے سارا جسم ڈھنک جاتا ہے )کا استعمال کیا۔جب انہوں نے پھوکیٹ میں پیڈل بورڈنگ سیشن کے لئے قدم رکھا۔ڈیلی میل کی رپورٹس کے مطابق لوہان کو برکنی پہنا ہوا دیکھا گیا۔
مذکورہ ڈریس جس میں30سالہ ادکارہ سر سے لیکر پیر تک ڈھنکی ہوئی تھی زیب تن کئے پیڈل بورڈنگ کے لئے تیار ہوئی ۔ان کاسر سیاہ ہوڈ سے ڈھکا ہوا تھا جس میں دونوں کان بھی چھپ گئے تھے۔
لوہان کے انسٹاگرام پیچ کے مطابق وہ تھائی لینڈ میں دوہفتوں کی چھٹیاں گذار رہی ہیں اس سے قبل وہ دبئی میں اپنے گھر والوں سے ملاقات کے لئے بھی گئی تھیں۔
You must be logged in to post a comment.