تیرویننتاپورم:انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف کیرالا کے دوران پیر کے روز ایک فلم کی نمائش کے موقع پر پیش کئے جانے والے قومی ترانہ کے احترام میں کھڑے نہ ہونے والے چھ افراد جس میں ایک خاتون شامل ہے کو پولیس نے میں لے لیا۔
ائی ایف ایف کے منتظمین نے پہلے ہی اس بات کی وضاحت کردی کہ جمعہ کے روز سے شروع ہونے والے فیسٹول کے 21ویں ایڈیشن دوران فاضل عدالت کے تمام احکامات پر عمل کیاجائے گااورتمام کو قومی ترانے کے احترام میں کھڑا ہونا لازمی ہوگا۔
نشاگاندھی ایڈیٹوریم میں جہاں پانچ نوجوان بشمول ایک خاتون کو پولیس ملازمین اور منتظمین کی جانب سے بارہا سمجھے کے بعد بھی قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے کو نذر انداز کرنے کے بعد گرفتارکرلیاگیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی یوتھ وینگ کی جانب سے اسٹیٹ پولیس چیف لوک ناتھ بھرا کو قومی ترانے کی اسکریننگ کے دوران احترام میں کھڑے یونے سے انکار کی شکایت کرنے اور مذکورہ افراد کی نشاندہی کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں ائی ہے۔