حیدرآباد۔ عام آدمی پارٹی لیڈر سومناتھ بھارتی پر نوجوانوں کے ایک گروپ نے اتوار کی شب راجیوگاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے پر مبینہ طور پر حملہ کیا۔
جب نوجوانوں نے سومناتھ بھارتی کو دیکھا تب مذکورہ نوجوانوں نے انہیں اور ان کے پارٹی ورکرس جو تین گاڑیوں میں آمدگاہ کے پاس منتظر تھے کے ساتھ مارپیٹ کی شروع کردی۔
دوگروپوں میں تکرار کے بعد ہاتھاپائی کا بھی واقعہ پیش آیا جس میں پارٹی کے ورکرس زخمی ہوگئے ۔سومناتھ بھارتی جو عاپ کے ساوتھ انڈیا انچارج بھی ہیں پیرکے روز ایک اجلا س سے خطاب کرنے کے لئے حیدرآباد پہنچے تھے۔انہوں نے کہاکہ ’’ جیسے ہی میں گاڑی میں بیٹھا ان لوگوں نے مجھ پر حملہ کردیا ۔
میں تلنگانہ پولیس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کرے‘‘۔آر جی ائی ائیرپورٹ انسپکٹر مہیش نے کہاکہ عام کارکنوں نے مسافرین کو جانے کے لئے جگہ نہیں دے رہے تھے۔
انہو ں نے کہاکہ جب کار مالک نے ہارن بجایا ‘ کارکنوں نے اس سے بحث کی ‘ بعدازاں دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئے اور کار کو نقصان پہنچا۔
ہمیں پتہ چلا ہے کار کا مالک متاثر ہے ‘‘۔مگر عاپ کارکنوں نے کہاکہ کار کے مالک کے چیختے اور چلاتے ہوئے ہمیں گالیاں دی ہیں۔
عاپ تلنگانہ اسٹیٹ جوائنٹ سکریٹری حیدعباس نے کہاکہ ’’ اس نے ہم پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا‘ اور کار کے سامنے کے حصہ کے لائٹس پھوڑ دئے اور سومناتھ بھارتی پر حملے کی کوشش کی مگر ہم لوگ بیچ میں
آگئے مگر اس نے مجھ پر حملہ کیاجس میں میرے ہاتھ ‘ پھنسلیاں اور سینہ زخمی ہوگیا۔سری سلم عاپ ٹی ایس سکریٹری نے کہاکہ حملہ آواروں کے متعلق ہمیں اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ وہ لوگ چیختے ہوئے کہہ رہے تھے وہلی واپس چلے جاؤ۔
لگتا ہے وہ کسی دائیں بازو گروپ کے لوگ ہیں‘‘۔سری سلم نے بتایا کہ ان لوگوں نے منگل کے روز ایک شکایت درج کرائی ہے ’’ اگرچکہ کہ شکایت میں تاخیر کی گئی ہے مگر ہمیں امید ہے کہ حملہ آواروں کی نشاندہی کے لئے سی سی ٹی فوٹیج مددگار ثابت ہوں گے۔
ائیر پورٹ پولیس نے عاپ کارکنوں کی جانب سے ایسے کسی شکایت درج کئے جانے سے انکار کیاہے۔