حیدرآباد۔شہر میںآج یعنی جمعہ 9فبروری سے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سہ روزہ پلینری اجلاس شروع ہونے جارہا ہے۔ توقع ہے کہ اس اجلاس میں مسلمانوں سے جڑ ے حساس موضوعات کو زیر بحث لایاجائے گا۔
اور سمجھا جارہا ہے کہ طلاق بالخصوص تین طلاق کا غلط استعمال کرنے والے مردوں پر سماجی بائیکاٹ کا نفاذ بھی عمل میں لایاجائے گا۔ اتفاق کی بات ہے کہ حیدرآباد میں 16سال بعد کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کا اجلاس منعقد ہورہا ہے ۔
مسلمانوں کے شرعی اورعائلی مسائل اور ان کے حل کے پیش مسلم اسکالرس کے 1972میں ممبئی میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کے بعد سال1973میں بورڈ کا قیام شہر حیدرآباد میں ہی عمل میںآیاتھا‘ تاہم حیدرآباد میں اس کے بعد بورڈ کا کوئی اجلاس نہیں ہوا جبکہ حیدرآباد میں
ا س مرتبہ بورڈ کا اجلاس 2011میں ہوا تھا۔ بورڈ کمیٹی 51اراکین عاملہ پر مشتمل ہے جس میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں اور اس کے علاوہ اراکین ‘ مدعو مندوبین کی جملہ تعداد251ہے جس میں 40خواتین شامل ہیں۔
امکان ہے کہ بورڈ کے اجلاس میں تین طلاق کا غلط استعمال کرنے والوں کی سماجی بائیکاٹ کی تجویز پیش کی جائے گی۔