شیلا دکشٹ کا کجریوال کو پلٹ وار۔ اتحاد کے لئے عآپ سے کوئی رجوع نہیں ہوا ۔

مزاحمت میں عآپ کے سینئر لیڈرس نے دعوی کیا ہے کہ وہ
نئی دہلی۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی( ڈی پی سی سی ) صدر شیلا دکشٹ نے کہاکہ’’ کب منایا ہمیں‘ کب ہم سے بات کری‘ ہمیں یہ تو بتائیں؟‘‘۔

دکشٹ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب دہلی کے چیف منسٹر ارویند کجریوال نے کہاکہ عام آدمی پارٹی(عآپ) نے لوک سبھا الیکشن کے لئے کانگریس سے اتحاد بنانے کی کوشش کی تھی۔

چہارشنبہ کے روز جامعہ مسجد کے قریب ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے عآپ کے صدر نے کہاتھا کہ’’میرا ماننا ہے کہ ہر جگہ بی جے پی امیدوار کے خلاف اپوزیشن کا ایک امیدوار ہونا چاہئے۔

ہم کانگریس کو سمجھا سمجھا کر تھک گئے‘ اتحاد کرلو‘ اتحاد کرلو‘ اگریہاں اتحاد ہوگیا تو بی جے پی کا دہلی سے صفایا ہوجائے گا‘ میں نہیں جانتا کانگریس کے دماغ میں کیا چل رہا ہے‘‘۔

انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے شیلا دکشٹ نے کہاکہ’’ اس طرح کے بیانات بے بنیاد ہیں۔ اتحاد کے متعلق ہم سے کوئی بات نہیں کی گئی۔ وہ کس طرح با ر بار اس کے بات کہہ سکتے ہیں؟۔ اس طرح کی تمام تجاویز میڈیا میں ہی ائی ہیں‘ ہم سے کوئی بات نہیں کی گئی ‘‘۔

ذرائع کے مطابق عآپ کے سینئر لیڈرس پچھلے تین ماہ سے کانگریس کے قومی قائدین سے بات کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ پچھلے ہفتہ کانگریس صدر راہول گاندھی کے ساتھ میٹنگ میں بھی اتحاد کے متعلق بات ہوئی۔ اپنی مزاحمت میں عآپ لیڈران نے دعوی کیا ہے کہ یہ دہلی یونٹ کی طرف سے یہ آرہا ہے جو’’ سمجھتے ہیں کہ کانگریس کے بغیر کچھ سیٹوں پر جیت حاصل کر لی جائے گی‘‘۔

میٹنگ کے بعد کجریوال نے کہاتھا کہ ’’کم یا زیادہ‘‘ کانگریس نے عآپ کے ساتھ اتحاد کو قطعیت دینے سے انکار کردیا۔

اس کو ’’مایوس کن‘‘ ردعمل قراردیتے ہوئے ڈی پی سی سی ورکنگ پریسڈنٹ راجیش لیلوتھیا نے بھی عآپ کے ساتھ اتحاد کی تشکیل کے ائیڈیا کو مستردکردیا۔ انہو ں نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ عآپ کی جانب سے باربار بیانات کی اجرائی اتحادکے لئے ان کی ایک بے چینی ہے۔

ہم نے تمام سات سیٹوں پر مقابلہ کریں اور اس پر جیت حاصل کریں گے۔ فی الحال پارٹی ایک ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے‘ تیاریاں زور شروع ہوگئی ہیں ‘ لڑائی تو شروع ہونے دیں‘‘۔

ڈی پی سی سی کے ایک اورورکنگ پریسڈنٹ دیویندر یادو نے کہاکہ ’’یہ لوگ(عآپ) نے پہلے ہی شکست قبول کرلی ہے‘ ان کی ناکامیوں کے سبب عاپ کا پردہ لوگوں میں فاش ہوگیا ہے۔ ہمارے کارکن پوری جوش میں ہیں اور ہم الیکشن لڑنے کی پوری تیار کرچکے ہیں۔

ہمارے پاس ایک مضبوط ٹیم ہے اور لہذا ہمارے پاس اتحاد کی کوئی وجہہ نہیں ہے‘‘۔درایں اثناء عآپ کی قیادت نے دکشٹ کے بیان کو نظرانداز کرتے ہوئے کہاکہ’’ اس طرح کے بیان سے یہ ظاہر کرتا ہے کہ کانگریس اپنے منصوبے کے تحت کام کررہی ہے۔

وہ اترپردیش میں ایس پی ‘ بی ایس پی کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ تاکہ بی جے پی کو جیت دلانے میں مدد کرسکے۔ جہاں تک مایوسی کی بات ہے تو یہ بچکانہ بات ہے جوموسم کی مناسبت سے سیاست کرنے والوں نے دیا ہے او ریہ قابل قبول نہیں ہے