شہر حیدرآباد کی چار سو سالہ تاریخ۔ اور چارمینار اس کی پہچان

تاریخی چارمینار شہر حیدرآباد کی چار سوسالہ تاریخ کی پہنچان او رقطب شاہی دور کا ایک عظیم تعمیری شاہکار ہے۔ ان دنوں تاریخی چارمینار کے اطراف اکناف میں پتھر بچھانے کا کام کیاجارہا ہے ۔ اس کام کا مقصد چارمینار کو درپیش خطرات سے بچانا ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ کی رائے میں چارمینار فضاء آلودگی اور اس کے اطراف واکناف میں ٹریفک کے بھاؤ کی وجہہ سے زمین میں دھنس رہا ہے اور مستقبل میں اس عظیم تعمیری شاہکار کو نقصان کا خدشہ ہے ۔ آثار قدیم کی اس رائے کے بعد جنگی خطوط پرچارمینار کی حفاظت کے اقدامات اٹھائے گئے ۔

سب سے پہلے ماہرین آثار قدیمہ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے اس عالیشان عمارت پر رنگ روغن کا کام شروع کیاگیا اور پھر اس کے اطراف واکناف میں پتھر بچھانے کی شروعات ہوئی ۔ چارمینار کے چاروں طرف فرش بچھانے کاکام ان دنوں تیزی سے جاری ہے ۔

پیش ہے تعمیری سرگرمیو ں اور چارمینار کے اطراف اکناف کے ائیر وئیو۔