گلبرگہ:گلبرگہ میں ایک اور چونکا دینا والا واقعہ پیش آیا‘ چار شر پسند عناصر نے پٹرول چھڑ کر ایک 22سالہ لڑکے شیخ محمد نور کو قتل کرنے کی کوشش کی۔شیخ محمدنور فرزند عبدالحمید عمر جو گلبرگہ کے بندوق والا لکڑی میل نہروگنج کا ساکن ہیں پر شرپسندوں نے صبح 9بجے قریب حملہ کیا۔
پہلے تو شرپسندوں نے شیخ سے ’انعامدار ‘ اسکول کا پتہ پوچھا۔پتہ بتانے کے دوران شرپسندوں نے شیخ کو ان کے ساتھ گاڑی پر سوار ہونے کا اسرار کیا‘جب شیخ نے انکار کیاتو جبراً انہیں گاڑی پر گھسیٹ کر سوار کیا بعدازاں شرپسندوں نے شیخ پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی۔
تاہم شیخ محمد نے کسی بھی حال میں رنگ روڈ تک پہنچے میں کامیاب ہوئے جہاں سے لوگوں نے انہیں گلبرگہ کے سرکاری جنرل اسپتال کو منتقل کیا۔ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیاہے۔
شیخ نے اپنے بیان میں کہاکہ شرپسندوں کو وہ نہیں جانتا مگر انہیں پہچانتا ضرور ہے۔
دکن ڈائجسٹ میں شائع خبر کے مطابق صدر پاپولر فرنٹ گلبرگہ محمد محسن نے حملے کی مذمت کی اور سخت کاروائی کا بھی مطالبہ کیا۔محسن کی شیخ محمد نور سے رشتہ داری بھی ہے اور پولیس نے انہیں بھرپور تعاون کا بھروسہ دلایا ہے۔
درایں اثناء ایس پی گلبرگہ مسٹر ششی کمار نے کہاکہ واقعہ غیرمعمولی ہے اور خاطیوں کو پکڑنے کے لئے تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔
تاہم انہوں نے کہاکہ اس قسم کے واقعات بلاوجہہ رونماء نہیں ہوتے ہم نور سے بات کریں گے جو فی الحال صدمے میں ہے‘ تاکہ واقعہ کی تفصیلا ت حاصل کی جاسکے۔