تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں منگیتر کے رشتہ داروں پرشادی سے ایک منٹ قبل دولہے کوقتل کرنے کا الزام ہے۔
اسٹنٹ کمشنر آف پولیس کریم نگر جے راما راؤ نے میڈیا کو بتایا کہ 24سالہ انل کے لڑکی کے ساتھ تعلقات تھے۔اور دونوں نے کریم نگر کے مضافاتی علاقے کے ایل ایم ڈی کالونی کی مندر میں آج شادی کا فیصلہ کیاتھا۔
جب وہ مندر پہنچے وہاں پر لڑکی کی رشتہ داروں نے انل کو پکڑ کر اس پر چاقوؤں سے قاتلانہ حملہ کردیا جبکہ مندر میں موجود انل کے والدین پر بھی قاتلانہ حملہ کیاگیا جس میں اس کے والد شدید طور پر زخمی ہیں۔
راؤ نے کہاکہ حملہ آوروں نے موقع واردات سے لڑکی کو لیکر فرار ہوگئے جبکہ زخمیوں کوعلاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
قتل کا ایک مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس اس کیس میں مزید تحقیقات کررہی ہے