سہراب الدین انکاونٹر کیس : گجرات کے اعلی پولیس افسر ائی جی ونجارا اور ائی پی ایس دنیش ایم این کانام خارج

ممبئی: شواہد کا کمی کاحوالہ دیتے ہوئے منگل کے روز سی بی ائی کی خصوصی عدالت نے گجرات کے سابق ائی پی ایس ڈی جی ونجارا اور راجستھان کیڈرائی پی ایس افیسر دنیش ایم این کے ناموں کو مبینہ طور پر سہراب الدین ‘ تلسی رام پرجا پرپتی فرضی انکاونٹر کیس سے خارج کردیا۔

اسپیشل سی بی ائی جج سنیل کمار جے شرما نے ونجارا اور دنیش ایم این کے ناموں کو خارج کردیا۔ونجارہ ‘ ڈی ائی جی رینک افیسر کو اپریل 24سال 2007کو سہراب الدین فرضی انکاونٹر کیس میں گرفتار کیاتھا ‘ جس کے متعلق گجرات پولیس کا دعوی ہے کہ سہراب الدین کا پاکستان کی دہشت گرد تنظیم لشکرِ طیبہ کے ساتھ تعلقات تھے۔ستمبر2014میں ممبئی ہائی کورٹ نے ونجارہ کی ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت احکامات پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے ونجارہ نے کہاکہ ’’ بالآخر انصاف مل ہی گیا‘‘۔شیخ اور ان کی اہلیہ کوثر بی کو گجرات کے مخالف دہشت گرد دستے نے حیدرآباد سے اس وقت گرفتار کیاتھا جب وہ مہارشٹرا کی سانگلی روانہ ہورہے تھے۔

شیخ کو نومبر2005کے دوران ایک مبینہ فرضی انکاونٹر میں ہلاک کردیاگیاتھا‘جس کے بعد سے ان کی اہلیہ لاپتہ ہے اور یہ مانا جارہا ہے ان کی بھی موت واقعہ ہوگئی ہے۔پرجاپتی جو کہ مذکورہ گینگسٹر کا ساتھی اور انکاونٹر کا چشم دید بھی تھا کو سال2006ڈسمبر میں پولیس نے گجرات کے ضلع باناسکانتی کے چھاپری گاؤں میں مبینہ انکاونٹر میں ہلاک کردیاتھا۔

سی بی ائی کی ایماندار سنوائی کی درخواست پر سہراب الدین قتل مقدمہ کو ستمبر 2012میں ممبئی منتقل کردیاگیاتھا۔سال2013میں سپریم کورٹ نے پرجاپتی اور سہراب الدین شیخ کے فرضی انکاونٹر کو ایک ساتھ ملاکر سنوائی شروع کردی تھی۔نومبر2015میں ہی بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کو تمام الزامات سے بری کردیاگیا تھا۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق اب تک اس مقدمہ کے پندرہ ملزمین کے ناموں کو خارج کردیاگیا ہے