سکم کے لئے کار اور بس سروس متاثر

سیلیگوری: نارتھ ایسٹ اور گنگوٹک کے گیٹ وی قراردئے جانے والے سیلیگوری میں بس اور کار آج متاثر رہی ہے کیونکہ مغربی بنگال کے راجسٹرارڈ گاڑیوں کے ڈرائیورس کو پلینگ سے سکم کے درمیان میں روک دیا گیاجس کی وجہہ سے بڑے پیمانے پر سیاحوں کو تکالیف کا سامنا کرنا بھی پڑا۔

مخالف گورکھا لینڈ احتجاجیوں نے سکم کی کئی گاڑیوں کو نشانہ بنایااور سکم نیشنل ٹرانسپورٹ ( ایس ٹی این )نے سیلیگوری کے لئے اپنے سروس بھی بند کردی۔ایس ٹی این ایڈیشنل جنرل مینجر( اپریشنس) ایچ ایل لامیچانے نے کہاکہ خوف کی وجہہ سے بسیں آج نہیں چلائے گئے۔

لامیچانے نے کہاکہ’’مقامی بس ڈرائیورس کو دھمکیاں دی گئی ہیں کہ اگر وہ بس چلائیں گے تو ان کی بسوں کو نذر آتش کردیاجائے گا۔

ہم دوبارہ اس وقت ہی اپنے سروس کا آغاز کریں جب ہمیں مغربی بنگال حکومت سکیورٹی فراہم کرتی ہے‘‘۔ سکم کے مقامی سیاح سیلیگوری کے ایس این ٹی بس اسٹانڈ پر ہی پھنسے ہوئے ہیں۔سینکڑوں کی تعداد میں سیاح گنگوتک میں ایس این ڈی بس ڈپوپر قطار میں کھڑے دیکھائے دئے جو سیلیگوری کے ٹکٹ کی خریدی کے انتظار میں ہیں۔

علیحدہ گورکھا لینڈ ریاست کا مطالبہ کرتے ہوئے درالجنگ میں گورکھا جن موکتی مورچہ( جی جے ایم) نے غیرمعینہ مدت کے بند کا اعلان کیا ہے تاکہ اپنے احتجاج میں شدت پیدا کی جاسکے۔اس سے درالجنگ کی سیاحت پر برا ا ثر پڑرہا ہے۔

پریشانی اس وقت ہئے جب سکم چیف منسٹر پون چاملنگ نے 22جون کو علیحدہ گورکھا لینڈ ریاست کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

جب ڈرائیور س گاڑی سے اترنے سے انکار کرنے لگے تو ہجوم نے چامپاسری میں دوگاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں کاروں کو سڑک سے ہٹادیا۔