ممبئی:بالی ووڈ گلوکارنے مغربی بنگال کے عالم دین کے فتویٰ پر اپنا سرمنڈوالیا۔یہاں یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ مغربی بنگال کے عالم نے ایک فتویٰ جاری کرتے ہوئے سونو نگم کے سرمنڈواکر ‘ گلے میں پرانے جوتوں کا ہار ڈال کر سارے ملک میں گھومنے والے کو دس لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیاتھا۔
سونو نگم کے سرمنڈوانے کے بعد مولوی شاہ عطف علی القادری نے اپنے ردعمل میں کہاکہ’’ سونو نگم نے وہ تمام چیزیں نہیں کی ہے تین سے دو اور کام ابھی باقی ہیں‘‘۔
قادری نے مزیدکہاکہ ’’ ہم دس لاکھ روپئے کا انعام دیں گے اگر وہ پرانے جوتوں کا دوہار اپنے گلے میں ڈال کر سارے ملک گھومیں گے‘‘۔
قبل ازیں سونو نگم کے اپنے ٹوئٹس میں کہاتھا کہ’’ اوپر والا سب پر رحم کرے‘ میں مسلمان نہیں ہوں اور میں صبح کے وقت اذان کی آواز پر اٹھتا ہوں‘ ہندوستان میں جبری مذہب پرستی کا خاتمہ کب ہوگا‘‘۔
Sonu Nigam has not done all the things I asked for, two out of the three things remain unfulfilled: Syed Sha Atef Ali Al Quaderi on fatwa pic.twitter.com/ONUmrPCHzi
— ANI (@ANI) April 19, 2017
Will give reward of 10 lakh, only when he does rest two-garland of old torn shoes and tour around the country: VP,WB Minority United Council pic.twitter.com/w79RqQsMrn
— ANI (@ANI) April 19, 2017