سدھو کی کانگریس میں شمولیت متوقع

نئی دہلی: بیوی کی کانگریس پارٹی میں شمولیت کے بعد ‘ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو کی کانگریس پارٹی میں بہت جلد شمولیت متوقع ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کی بیرونی دورے سے واپسی کے بعد یہ ممکن ہے اور توقع ہے کہ راہول گاندھی اپنے بیرونی دورے سے آج نئی دہلی لوٹیں گے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سدھو راجدھانی دہلی میں11جنوری کو مودی حکومت کی ’’ مخالف عوام‘‘ کے خلاف ملک گیر احتجاج کی پالیسیوں کے خلاف حکمت عملی کو قطعیت دینے کی غرض سے منعقدہونے والے قومی کنونشن سے قبل پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔

چند دن قبل سدھو نے راہول گاندھی سے ملاقات بھی کی تھی اور کانگریس پارٹی میں رسمی شمولیت سے قبل ایک اور مرتبہ ملاقات کے خواہاں ہیں۔

اس کے علاوہ سدھو نے پچھلے ماہ پنجاب کانگریس سربراہ امریندر سنگھ سے بھی ملاقات کی تھی۔امریندر سنگھ نے کہاکہ سابق کرکٹر سدھو بہت جلد پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے جبکہ ان کی بیوی پہلے ہی پارٹی میں شامل ہیں

۔نوجوت کور سدھو ‘ امرتسر ایسٹ سے بی جے پی کی سابق ایم نے بھی اپنے بیان میں کہاکہ نوجوت سنگھ سدھو پارٹی کانگریس پارٹی میں نہ صرف شمولیت اختیار کریں گے اور پنجاب میں فبروی 4کو منعقد ہونے والے انتخابات میں امرتسر ایسٹ سے مقابلہ بھی کریں گے۔

سدھو نے اس اب تک اپنے پتے نہیں کھولے ہیں جبکہ انہوں نے ’’ آوازِ پنجاب ‘‘ کے نام سے ایک محاذ کھولنے کا پہلے ہی اعلان کیاتھا جس میں ان کے ساتھ اکالی کے سابق رکن اسمبلی پرگت سنگھ اورلودھیانہ کے بینس برادران شامل ہیں۔پرگت سنگھ نے سدھو کی اہلیہ کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ بینس بردران عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد قائم کرلیا۔