نئی دہلی۔ صدر کانگریس راہول گاندھی نے اتوار کے روزیہ کہاتھا کہ بی جے پی او رآر ایس ایس دلتوں اورقبائیلوں کو سماج کے نچلے حصہ میں برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیاہے جس میں دلتوں پر ڈھائی جانے والے مظالم بشمول 2016کا انناؤ واقعہ بھی دیکھا گیا ہے۔
راہول گاندھی نے ہیش ٹیگ کے ساتھ ویڈیو پوسٹ او رکیپشن پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ آر ایس ایس اور بی جے پی کی فسطائی نظریہ کا مرکز یہی ہے کہ دلت اور قبائلی سماج کے سب سے نچلے حصہ میں برقرار رہیں۔
اس ویڈیو میں آر ایس ایس ‘ بی جے پی کے سینئر قائدین کو برسرعام کیا جانے والے پروپگنڈے کابھی انکشاف کیاگیا ہے اور آخر میں لکھا ہے کہ مودی کو اس کا جواب دینا ہوگا ‘ کنڈا میں مودی کو اس کابہرحال جواب دینا ہوگا‘‘
Central to the RSS/ BJP fascist ideology, is that Dalits & Adivasis must continue to exist at the bottom rung of society.
In this disturbing video, the dangers of this mindset and how it’s openly propagated by senior RSS/ BJP leaders is revealed. #AnswerMaadiModi pic.twitter.com/gX2NwL0q27
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 6, 2018
اس ویڈیو میں دعوی کیاگیا ہے کہ ’’ ہر 12ویں منٹ میں دلتوں کو ظلم وزیادتی کاسامنا ہ اور چھٹی دلت عورت عصمت ریزی کاشکار ہورہی ہے‘‘۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ ’’ کیوں مودی کے نئے انڈیامیں دلتوں پر مسلسل ظلم وزیادتی کی جارہی ہے ۔
ا ن کی خاموشی آر ایس ایس او ربی جے پی کی ذہنیت کی عکاسی کررہی ہے۔ بولیں مسٹر مودی‘‘۔کرناٹک میں12مئی کو رائے دہی مقرر ہے ۔ ریاست کرناٹک میں دلتوں کی آباد ی کاتناسب23.5فیصد ہے۔