نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے نائب صدر کے سرکاری ٹوئٹر اکاونٹ کو آج رات ہیک کرلیاگیااور بعض وضاحتی ٹوئٹر بیانات بھی شائع کئے گئے۔
اس تبدیلی کی توثیق کرتے ہوئے راہول گاندھی کے دفتر نے اطلاع دی کہ اس مسئلہ کی یکسوئی کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ہیکنگ کے بعد کانگریس نے تمام ہندوستانی ڈیجیٹل سلامتی پراعتراض کیاہے اور کہاکہ اس واقعہ سے ملک کے موجودہ فسطائی کلچر کی عکاسی ہوتی ہے پریشان کن حد تک عدم تحفظ کی وجہہ ہے۔
راہول گاندھی کا ٹوئٹر اکاونٹ 8:45بجے شب ہیک کرلیاگیا اور وضاحتی پیغامات شائع کئے گئے تاہم جلدہی انہیں حذف کردیاگیا ۔