رام رہیم کے قریبی دلاور انسان گرفتار ‘ پولیس تحویل میں بھیج دیاگیا

چندی گڑ۔متنازع دھرم گرو اور ڈیرا سچا سودا کے اصل سربراہ گرومیت رام رہیم کے قریبی مانا جانے والے دلاور انسان کو جمعرات کے روز ہریانہ پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ساتھ روز کی پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔

ہریانہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ( ڈی جی پی) بی ایس سندھو نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ ڈیرا سربراہ کو عصمت ریزی کے مقدمہ میں سزا سنائے جانے کے بعد تشدد بھڑکانے میں دلاور نے اہم رول اداکیاتھا‘ دلاورڈیرا کا اہم ترجمان ہے اور اس کو پانی پت سے گرفتار کرلیاگیا ہے۔

جمعہ کے روز عدالت میں پیش کرتے ہوئے سات روز کی پولیس تحویل میں بھی بھیج دیاگیا۔

اگست25کے بعد سے وہ روپوش ہوگیاتھا۔ ہریانہ پولیس نے ائی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت اس پر مقدمہ درج کیا تھاجس میں ملک سے غداری کا ایک سیکشن بھی ہریانہ پولیس نے دلاور پر لگایا ہے۔

چہارشنبہ کے روز ہریانہ پولیس نے سیکٹر کے ائی ٹی ہیڈ ونیت انسان کو بھی سرسا سے گرفتار کیا تھا۔پہلی بار جمعرات کے روز سنگھ سے ملاقات کے لئے کوئی آیاتھا۔ گرمیت کی ماں نصیب کور نے ڈیرا سچاسودا میں اس سے تقریبا بیس منٹ تک ملاقات کی۔

ہنی پریت انسان کے خلاف ایک لک اؤٹ نوٹس جاری کیاگیا ہے۔جو سنگھ کی گودلی ہوئی بیٹی ہے۔ وہ بھی 15اگست کو سرسا او رپنچکولا میں ہوئے بڑے پیمانے پر تشدد کے بعد سے لاپتہ ہے